ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حکومت زیادہ فعال پن بجلی پالیسی لائے گی:گوئل

حکومت زیادہ فعال پن بجلی پالیسی لائے گی:گوئل

Sun, 09 Oct 2016 12:48:59    S.O. News Service

وڈودرہ ، 8 ؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )پن بجلی علاقے کو فروغ دینے کے لیے حکومت ایک نئی پالیسی بنانے پر غور کر رہی ہے۔پن بجلی کے علاقے کے زیر التواء منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے حکومت کا ارادہ ہوا اور شمسی توانائی جیسی قابل تجدید توانائی کے علاقوں کے منصوبوں کو ملنے والے منافع 25میگاواٹ سے زیادہ صلاحیت والے پن بجلی منصوبوں کو بھی فراہم کرنے کا ہے۔بجلی کے وزیر پیوش گوئل نے یہاں میڈیا سے کہاکہ ہم ایک انتہائی فعال پن بجلی پالیسی لانے پر غور کر رہے ہیں تاکہ اٹکے پڑے منصوبوں کو رفتار دی جا سکے اور ہوا اور شمسی توانائی جیسی قابل تجدید توانائی کے ذرائع کے علاقے میں دیا جانا والا منافع 25میگاواٹ سے زیادہ صلاحیت کے پن بجلی منصوبوں کو دینے کے امکانات کو تلاش کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس پالیسی کو تمام متعلقہ فریقوں سے بحث کے بعد لائے گی۔بجلی کی وزارت کی ایک تجویز کے مطابق اب تک 25میگاواٹ صلاحیت تک کے پن بجلی گھروں کو چھوٹے پن بجلی منصوبوں کے طور پرزمرہ بندی کی گئی ہے اور انہیں قابل تجدید توانائی کے علاقے کو ملنے والے فوائد دستیاب ہیں۔ملک میں 150گیگاواٹ پن بجلی کی پیداوار کے امکانات موجود ہیں جس سے 50گیگاواٹ صرف اروناچل پردیش میں ہی پیدا ہو سکتے ہیں ۔بجلی کی وزارت نے اس سے پہلے کہا تھا کہ 12ویں منصوبہ میں پن بجلی سے پیدا ہونے والی کل 10897 میگاواٹ میں سے 4371میگاواٹ پن بجلی کی پیداوار کی صلاحیت کو جوڑنے کا کام مکمل نہیں ہو گا۔انہوں نے کہاکہ اگر پن بجلی کو بھی قابل تجدید توانائی کے زمرے میں شامل کر دیا جاتا ہے ، تو ہماری قابل تجدید توانائی صلاحیت 2022تک 225گیگاواٹ تک پہنچ جائے گی۔گوئل نے کہا کہ پوری دنیا میں پن بجلی منصوبوں کو قابل تجدید توانائی کے زمرے میں رکھا جاتا ہے۔صرف ہندوستان میں ہی یہ نظام ہے کہ 25میگاواٹ سے کم صلاحیت کے پن بجلی منصوبوں کو ہی قابل تجدید تصور کیا جاتا ہے اس سے زیادہ صلاحیت کے منصوبوں کو اس سے الگ سمجھا جاتا ہے۔


Share: